سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔ اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4745ہوگئی ہے۔
کے پی آئی کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 69ہزار ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے 440 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 50ہزار771ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 500 کم ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 440افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 276افراد جبکہ کشمیر میں 164افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 164افراد میں سرینگر میں 92، بارہمولہ میں 12، بڈگام میں 15، پلوامہ میں 5، کپوارہ میں 18، اننت ناگ میں 7، بانڈی پورہ میں 2،گاندربل میں6،کولگام میں 3 جبکہ شوپیان میں 4افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جموں کشمیر میں تمام یونیورسٹیاں،کالج،پالی ٹیکنک اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ کھل گئے ہیں جائیں گے۔۔لداخ میں کورونا متاثرین کی تعداد27400ہوگئی ہے اور اتوار کو مزید61افراد کووِڈ- 19مثبت پائے گئے۔
حکام کے مطابق نئے معاملوں میں لیہہ کے50اور کرگل کے11شامل ہیں۔حکام کے مطابق خطے میں کورونا وائرس سے اتوار کو کسی کی موت نہیں ہوئی۔