سینئر صحافی ندیم احمد پر حملہ آزادی صحافت کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے ،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان


کراچی(صباح نیوز )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان اور جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،سینئر ڈپٹی سیکریٹری صہیب احمد نے بہادرآباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے گیٹ پر سینئر صحافی ندیم احمد کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے زخمی کرنے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم احمد پر حملہ آزادی صحافت کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے ، جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نامعلوم افراد کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ندیم احمد کو صحت عاجلہ ، کاملہ مستمرہ ،دائمہ عطافرمائے ۔