کراچی(صباح نیو ز) پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقتدار کے بدلے سندھ کے مفادات کی سودے بازی کی ہے۔دریائے سندھ کے پانی پرڈاکہ ڈالنے کے لیے ارسا ایکٹ میں ترمیم پرصدرزداری کے دستخط ،کارونجھرپہاڑ کی کٹائی سے لیکر کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں میڈیٹ پرڈاکہ سے اب یہ جمہوری عوامی اورسندھ دوست پارٹی نہیں رہی،کل (اتوار)کو دریائے سندھ سے 6کینال نکانے والے غیرآئینی فیصلے کے خلاف کراچی تاکشمور احتجاج میں جماعت اسلامی کے کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔
جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے ایک بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی کے دہرے اورسندھ کے مفادادت کی سودے بازی کی وجہ سے پٹرول گیس کوئلہ سمیت زراعت کی دولت سے مالامال ہونے کے باوجود خوشحال سندھ آج بدامنی لاقانونیت مہنگائی غربت وافلاس سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔یہ پارٹی چوتھی بار اقتدار میں ہے مگر سندھ کے عوام صاف پانی تعلیم وصحت جیسی زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صوبائی اسمبلی سے دریائے سندھ پر مجوزہ کینالوں کیخلاف قرارداد پاس کررہی ہے مگرایوان صدرمیں بیٹھے ہوئے کوچیئرمین ارسا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیکر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی منظوری دیتے ہیں یہ تمام ہتکنڈے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ بھی نہیں، سندھ کی زرخیز زمینوں کی بندبانٹ اور پانی پر ڈاکہ زنی کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ترجمان کے مطابق امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ لاڑکانہ ،امداداللہ بجارانی ،غلام مصطفیٰ میرانی کندھ کوٹ،علامہ حزب اللہ جکھرو زبیرحفیظ شیخ سکھر، حافظ طاہرمجید، عبدلوحید قریشی حیدرآباد، مولانا عبدالقدوس احمدانی،سید علی مردان شاہ بدین،جبکہ مرپورخاص میں حاجی نور الٰہی مغل اس حوالے سے ہونے والے احتجاج میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کریں گے۔