جماعت اسلامی باجوڑ کے رہنما صوفی عبد الحمید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کل صوبہ خیبرپختونخوا میں یوم احتجاج منایا جائے گا، ڈاکٹر عطاء الرحمن


لاہو ر(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن نے باجوڑ میں جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکریٹری مقتول صوفی عبد الحمید کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی باجوڑ صاحبزادہ ہارون الرشید، سابق امراء ضلع حاجی سردار خان اور امیر جماعت اسلامی ضلع مردان غلام رسول بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفی عبد الحمید شہید جماعت اسلامی کے مخلص قائد، تنظیم تاجران کے ذمہ دار اور دن رات عوامی خدمت میں مصروف عوامی رہنما تھے اور وہ آخر دم تک اقامت دین اور عوامی خدمت میں مصروف رہے۔

ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صوفی عبد الحمید کے قاتل گرفتار نہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ان واقعات کے فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کا بھی مطالبہ کیاہے ۔ نہوں نے کہا کہ کل (اتوار) کو جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں صوفی عبد الحمید کی قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔