مظفرآباد(صباح نیوز)دارالحکومت مظفرآباد میں موسم نے انگڑائی لے لی،دارالحکومت سمیت مضافاتی علاقوں میں شدید بارش، سردی کی شدت میں اضافہ، بالائی نیلم میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔اس وقت نیلم ویلی،جہلم ویلی،وادی لیپہ کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث شہریوںنے گرم لباس پہننے شروع کردیے ہیں اورخشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ زیریں نیلم میں بارش کا امکان ہے،جبکہ بالائی نیلم کے بلندوبالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری شروع ہوگئی،
وادی نیلم میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔دوسری جانب سوات کیشہر مینگورہ سمیت میدانی علاقوں میں موسم سرماکی پہلی بارش سے سردی شدت میں اضافہ ہوگیا۔وادی کالام سمیت مالم جبہ اوردیگر بالائی علاقوں میں بھی بارش سیموسم سردہوگیا،بالائی علاقوں میں درجہ حرارت5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگی، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔