شہر قائد کے مختلف علاقوں میںچند گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق،دو نوجوان اور تین خواتین زخمی


کراچی (صباح نیوز)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو نوجوان اور تین خواتین زخمی ہوگئیں۔اورنگی ٹائون نمبر پانچ پی ایس او پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں10سالہ بچہ محمد معاذ جاں بحق ہوا۔ عید گاہ تھانے کے علاقے نشتر روڈ بیرنگ گلی گلزر انبیا مسجد کے قریب موٹرسائیکل تصادم میں تین نوجوان شدید زخمی ہوئے جہاں علاج کے دوران یک زخمی دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم عمر 17 سال کے قریب بتائی گئی ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں 18 سالہ عبد الرحیم اور بائیس سالہ مومن شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا ہے اور وہ ہوش میں بھی نہیں ہیں۔قبل ازیں سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹائون مواچھ گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے راہ گیر شخص کو روندھ ڈالا تیز رفتار ڈمپر ڈائیور سے بے قابو پانے کے بعد مسافر مزدا سے ٹکرا گیا جبکہ مسافر مزدا رکشے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور 2 مسافر خواتین زخمی ہو گئیں۔ حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ٹراما سینٹر منتقل کیا حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالجبارولد یعقوب کے نام سے کی گئی زخموں میں رکشہ ڈرائیور 44 سالہ غلام ولد غلام نبی اوردومسافرخواتین 40 سالہ نغمہ زوجہ عبدالباہی اور 35 سالہ نجمہ زوجہ عرفان ہیں۔

ایس ایچ اوسیعد آباد قمر جاوید کیانی کے مطابق حادثے کے فوری بعد پولیس نے حادثہ کے زمہ دارڈمپر ڈرائیورغنی کو گرفتار کرکے ڈمپرتحویل میں لے لیا،حادثے میں تباہ ہونے والارکشہ ،ڈمپراورمسافرمزدا کو تھانے منتقل کرکے حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ کھوکھراپارتھانے کے علاقے ملیرچیک پوسٹ نمبر تین قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میں8 سالہ بچہ عمران ولد نذیراحمد جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے پہلے قریبی اسپتال اوربعد ازاں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا متوفی بچہ اپنے والد کے ہمراہ قبرستان سے فاتحہ خوانی کرکے اپنے گھرجا رہا تھا کہ بچے کو پیاس لگی اور پانی پینے کے لیے رک گیا اور پانی پی کروالد کے پیچھے سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیزرفتار نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی بچے شدید زخمی ہو گیا جسے پہلے قریب اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی بچہ دم توڑگیا۔حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی موقع پرسے فرارہوگئی متوفی بچہ ملیرکا رہائشی تھا اورمتوفی بچے کے والد پرنٹنگ پریس میں ملازمت کرتے ہیں۔ زمان ٹائون تھانے کے علاقے کورنگی چکراگوٹھ اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا متوفی شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لے چھیپا ایمبولینس کے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 55 سالہ غلام حسین ولد سلطان کے نام سے کی گئی،فوری طورپر متوفی کی رہائش معلوم نہ ہوسکی۔

علاوہ ازیں سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا حبیب چورنگی مشروبات بنانے والی کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شاخت عدنان ولد حیدرکے نام سے کی گئی متوفی نوجوان اورنگی ٹاون گلشن بہارکا رہائشی تھا۔ایس ایچ او سائٹ اے چوہدری جاوید کے مطابق حادثہ تیزرفتارڈمپرکی ٹکرسے جاں بحق ہوا،حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس ڈمپر کی تلاش شروع کردی۔