سری نگر: مقبوضہ جمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائد تحریک آزادی کشمیر مر حوم سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔مقبوضہ جمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں، گذشتہ چھ سال کے دوران انتقال کرنے والے مر حوم سید علی گیلانی سمیت 51 سابق ممبران سمبلی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ انتقال کرنے والے سابق ارکان کی فہرست میں شامل اہم ناموں میں مر حوم سید علی گیلانی، عبدالرشید ڈار، سابق وزرا میاں بشیر احمد اور مدن لال شرما،، دیویندر سنگھ رانا ،پروفیسر بھیم سنگھ، کرشن دیو سیٹھی سمیت 51 ارکان شامل ہیں۔
Load/Hide Comments