کشمیری 6نومبر کو یوم شہدائے جموں منائیں گے

 سری نگر:کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 6نومبر کو یوم شہدائے جموں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ شہداکے مشن کو اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو اس وقت شہید کردیاتھا جب وہ پاکستان ہجر ت کر رہے تھے۔ کشمیری ہر برس 6نومبر کو یوم شہدجموں منا کر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اوردنیا بھر میںیوم شہدائے جموں شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ۔
پورے آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں یوم شہدائے جموں کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرے ، ریلیاں، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف سماجی، سیاسی، مذہبی اور دیگر عوامی نمائندہ تنظیموں کے زیراہتمام خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔دن کا آغاز تمام مساجد میں بھارت کے غیر قانونی قبضے سے جموں و کشمیر کی جلد از جلد آزادی اور پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاں سے ہوگا۔ شہداکے درجات کی بلندی کیلئے مختلف سماجی، سیاسی اور عوامی تنظیموں کے زیراہتمام قرآن خوانی بھی کی جائے گی ۔