اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اپنی آپریشنل کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے نیا لائسنسنگ پورٹل متعارف کرایاجس کے ذریعے کیس پروسیسنگ کی کامیابی کی شرح اور کارکردگی میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔
یہ پیش رفت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئی۔ نئے پورٹل کی بدولت مختلف سرٹیفکیٹس کے اجرا اور پروسیسنگ میں تیزی آئی جس سے پاکستان بھر میں طبی ماہرین کے لیے بروقت اور شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔اب تک تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 75279 میں سے 73361 کیسز مکمل اور جاری کیے جا چکے ہیں۔ان کیسز میں ڈیٹا یا لائسنس میں تبدیلی، پرووینل سرٹیفکیٹس کی توسیع، مکمل رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفکیٹس، عارضی لائسنس،
غیر ملکی گریجویٹس کے عارضی لائسنس، لائسنس کی تجدید، ٹیچنگ ایکسپرینس اور پوسٹ گریجویٹ کوالیفیکیشنز کی رجسٹریشن شامل ہیں۔یہ اعداد و شمار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی سروس کو بہتر بنانے کے عزم کا ثبوت ہیں اور پورٹل کا صارف دوست انٹرفیس اور بیک اینڈ پروسیسنگ کے عمل نے ٹرن ارانڈ ٹائم کو کم اور طبی ماہرین کے لیے رسائی کو بڑھا دیا ہے ،
پی ایم ڈی سی ڈیجیٹل جدت اور مسلسل بہتری کے عزم پر قائم ہے اور طبی برادری کی ضروریات کو فوری اور مثر انداز میں پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔کونسل پورٹل کو کامیاب بنانے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتی ہے اور مستقبل میں بھی خدمات کی فراہمی کے معیار کو بلند کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے طبی اساتذہ کی تدریسی تجربے کی پہچان کو آسان بنانے کے لیے ایک نیا پورٹل لانچ کیا ہے، جس کے ذریعے تدریسی تجربے کی بروقت منظوری اور توثیق کی جا سکے گی۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر کی نگرانی کے تحت تاخیر کے مسائل کو حل کیا گیا ہے،
جس سے ایک مثر اور درخواست گزار کی سہولت پر مبنی نظام قائم لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اپنے عملی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے ایک نئے “انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کی تنصیب کا منصوبہ بنایا ہیجس کا مقصد کونسل کے تمام داخلی انتظامی امور کو مکمل طور پر خودکار بنانا ہے۔یہ اقدام ورک فلو کو تیز کرنے، کارکردگی میں بہتری لانے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کونسل کی صلاحیت کو مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ڈیجیٹل دور میں آٹومیشن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ ای آر پی ایک سسٹم متعارف کرانے کی راہ پر گامزن ہے،نئے چیلنجز کے پیش نظر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تمام امور کو خودکار بنانے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ طبی برادری کے لیے سروس ڈیلیوری کو مزید مثر بنایا جا سکے۔
یہ ای آر پی سسٹم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مختلف افعال کو مرکزی اور خودکار بنا دے گا، جس سے ڈیٹا پروسیسنگ کی درستگی اور رفتار میں بہتری، ریکارڈ مینجمنٹ میں بہتری اور صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کے لیے خدمات کی فراہمی کے ردعمل کے اوقات میں اضافہ ہوگا۔ اس ڈیجیٹل تبدیلی کا مقصد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معیار کی بلندی اور جدید تکنیکی جدت سے ہم آہنگی کا ثبوت فراہم کرنا ہے۔