اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو گئیں۔ کل 3 دسمبر درخواست دینے کا آخری دن ہے ۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج 3 دسمبر بروز منگل آخری دن ہے حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے ۔ 3 دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا۔امکان ہے ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں درخواستیں مکمل ہونے کے فورا بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر سکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments