سری نگر: بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اکتوبر 2024 کے دوران 9 کشمیریوں کو شہید169 افراد کو گرفتار کر لیا شہید ہونے والوں میں سے تین افرادکو دو مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ۔ اکتوبر 2024 کے دوران بھارتی فوجی آپریشنز میںکے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 6 بچے یتیم ہو گئے۔بھارتی فوج ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اورسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیموں نے مقبوضہ علاقے کے مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی 148کارروائیوں کے دوران 169 افراد کو گرفتار کیا۔
اکتوبر 2024 کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم میں واضح اضا فہ دیکھا گیا 5 اکتوبر کو گگلڈھر کپواڑہ میں 2 نوجوان شہید ہوئے۔۔ 19 اکتوبر کو، ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں اڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں ایک نوجوان کو کو شہید کردیا۔20 اکتوبر کو ایک حملے میں فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر شاہنوازاور چھ مزدور جاں بحق ہوگئے۔
جن کی شناخت فہیم نذیر، کلیم، محمد حنیف، ششی ابرول، انیل شکلا اور گرمیت سنگھ کے نام سے ہوئی۔ 24 اکتوبر کو، بارہمولہ ضلع میں ایل او سی کے قریب ایک جھڑپ میں دو فوجی اہلکار اور دو شہری پورٹرزہلاک ہو گئے جموں کے علاقے اکھنور میں 28 اکتوبر کو ایک اور 29 اکتوبر کی صبح دو عسکریت پسندشہید ہوگئے۔