جماعت اسلامی شہداء کے خون کی امین اور مشن کی علمبردار ہے،ڈاکٹرمحمد مشتاق خان


مظفرآباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی یکم نومبر کو یوم آزادی گلگت بلتستان بھرپور انداز سے منائے گی،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے بہادر اور مجاہد صفت عوام نے یہ خطے جہادسے آزاد کرائے ہیں مقبوضہ کشمیرکی آزادی بھی ہمہ گیر جہاد سے ہوگی،جماعت اسلامی شہداء کے خون کی امین اور مشن کی علمبردار ہے،ہمارے اسلاف نے اسلام کے نام پر معروض وجود میں آنے والے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں تھیں،آزا د خطوں کے عوام  نے بھی انہی مقاصد کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے

ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا نہوں نے کہاکہ آج دین بطور نظام زندگی مغلوب ہے دین کے قیام اور غلبے کے لیے جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طر ح نماز فرض ہے دین کے قیام اور غلبے کی جدوجہد پوری قوم پر فرض ہے جماعت اسلامی قوم کو یادھانی کراتی ہے کہ جماعت اسلامی دین کے غلبے کی تحریک ہے اور عوام اس تحریک کاساتھ دیں تاکہ جماعت اسلامی ان مقاصد کی تکمیل کرسکے جن کے لیے ہمارے اسلاف نے قربانیاں پیش کیں تھیں ۔انہوںنے کہا کہ نالائق اور اناہل قیادت نے مسائل پیدا کیے ہیں،ہمارے سارے مسائل کی ذمہ دار قیادت ہے جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ قیادت کو تبدیل کیاجائے رائے عامہ منظم کی جائے جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت کے ذریعے ہی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔