سرینگر(کے پی آئی )کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیرمین گلزار احمد گلزار اور حریت رہنماء عبدالرشید لون پر مشتمل ایک وفد نے کورٹ بھلو ال جیل میں قید شکیل احمد بٹ کے بھائی سجاد احمد بٹ سے فتح کدل سرینگر میں ان کی رہائش گاہ جاکر ان کے بھائی غلام نبی بٹ کے انتقال پر تعزیت کی، ڈیموکریٹک پیپلز موومٹ (ڈی پی ایم) کے سینئر رہنما شکیل احمد بٹ اور سجاد احمد بٹ کے بھائی غلام نبی بٹ گذشتہ دنوں انتقال کرگئے تھے ، شکیل احمد بٹ گذشتہ دو سال سے کورٹ بھلوال جیل میں قید ہیں جبکہ ان کے بھائی سجاداحمد بٹ کو حال ہی رہا کیاگیا تھا ،جمعہ کو حریت رہنماو ںگلزار احمد بٹ اور عبدالرشید لون نے سجاد احمد بٹ سے ملاقات کی اور ان سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ،اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے ہمدردی کا بھی اظہا ر کیا،اس موقع پر سینئر حریت رہنما اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی نے بھی فون پر سجا د احمد بٹ سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ،انہوںنے سجاد احمد بٹ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور ان کی تنظیم ان کے ساتھ برابر کی شریک ہیں ،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
Load/Hide Comments