اسلام آباد (صباح نیوز)نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری کل ایوان صدر میں ہو گی ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کل11 بجے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔تقریبِ حلف برداری میں اعلی عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔
ایوانِ صدر سیکرٹریٹ نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے ۔یاد رہے کہ 22 اکتوبر 2024 کو 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے یحیی آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تقرری کے لئے نامزد کیا تھا۔