جماعت اسلامی سندھ رہنماؤں کاسینئرصحافی وسابق سفیر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

کراچی ( صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنانے سینئرصحافی پریس کلب میرپورخاص کے سابق صدر راشدسلیم اورسابق سفیر وترجمان دفترخارجہ محمد صاد کی والدہ ماجدہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔