فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگی رہنما اور پی پی 112 سے ٹکٹ ہولڈر اسراراحمدمنے خان کے گھر آ کر ان کی عیادت کی اورمیاں نواز شریف کی دعاوں اورنیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا ،سینئرمسلم لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر میاں جاویدلطیف ،سابق رکنِ قومی اسمبلی رجب بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے –
اسراراحمد منے خان کے بیٹے عمرخان اورعثمان خان کے علاوہ حلقہ کے دیگرمسلم لیگی رہنمابھی موجودتھے-کیپٹن (ر)محمدصفدرنے اسراراحمدمنے خان کے کمرے میں بیٹھ کر سیاسی تبادلہ خیال بھی کیااوران کی بزرگ والدہ اوربچوں کے ساتھ بیٹھ کرجلد صحت یابی کی دعابھی کی- اس موقع پران کاکہناتھاکہ اسراراحمدمنے خان پارٹی کاقیمتی اثاثہ اور میاں نوازشریف کے وفادار ساتھی ہیں وہ میاں نواشریف کی خصوصی ہدایت پرصرف عیادت کرنے آ ئے ہیں-انہوں نے موقع پر موجوبعض صحافیوں کے ساتھ گفتگوسے معذرت کی