یحییٰ السنوار کی شہادت نے امت مسلمہ کو نیا جذبہ امنگ اور حوصلہ دیا ہے، جاوداں فہیم

کراچی(صبا ح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے حماس کے قائد یحیی سنوار کی شہادت پر تعزیتی بیان میں کہاکہ یحییٰ السنوار کی شہادت نے امت مسلمہ کو نیا جذبہ امنگ اور حوصلہ دیا ہے۔فرنٹ لائن پر صیہونی حکومت سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنا  اعزاز ہے۔امت کی مائیں بہنیں ارض مقدس کے عظیم قائد کو سلام پیش کرتی ہیں ۔ارض فلسطین پر اسرائیلی فوج کی جارحیت مزاحمت کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتی اب یہ لہر پوری دنیا میں پھیلے گی مسلمانوں کی نئی نسل ایمان اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے۔ پوری دنیا کے فرعونوں کو غرق ہونا ہے اور عصائے موسی کا عروج ہونے کو ہے۔