ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے سابق مرکزی امیر سراج الحق اچانک گزشتہ رات جماعت اسلامی ڈیرہ کے سابق امیر مولانا سلیم اللہ ارشد کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
جہاں پر انہوں نے مولانا سلیم اللہ ارشد سے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے جماعتی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ، بعد ازاں وہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔