یحییٰ سنوارکی شہادت ناقابل تلافی نقصان ضرور ہے مگر فلسطینی عوام اور مجاہدین کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے سربراہ یحی سنوار کی شہادت کو ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے عظیم سپوت یحی سنوار پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے اور یہ صہیونی سفاکیت کی بدترین مثال ہے،

 اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یحی سنوار شہادت کے اعلی مرتبہ پر فائز ہوگئے، یہ ناقابل تلافی نقصان ضرور ہے مگر فلسطینی عوام اور مجاہدین کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، انہوں نے کہاکہ  ہم اسرائیلی جارحیت کو ریاستی جارحیت سے تعبیر کرتے ہیں، ہم کل بھی فلسطین کے ساتھ تھے اور خون کے آخری قطرے تک فلسطینی عوام اور مجاہدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔