آئینی ترمیم: ہمیں کوئی جلد بازی ہے نہ ہماری طرف سے کوئی ڈیڈلاک ہے، شیری رحمان

اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم کسی چیز میں جلدبازی نہیں کرنا چاہتے، نہ ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لاک ہے۔پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ تمام لوگ مطمئن ہو جائے تو آگے بڑھیں گے، یہی احسن طریقہ ہے، ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سیاست میں اگر ڈائلاگ جاری رہے تو ڈیڈ لاک نہیں ہوتا، چیئرمین بلاول بھٹو اس آئینی ترمیم کو اتفاق رائے سے لانا چاہتے ہیں، سیاست ممکنات کا فن ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ غیر متفقہ آئینی ترمیم 73 کے متفقہ آئین کو متنازع بنا دے گی،