عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور


پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواستوں پر سماعت کی ، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتوں کے لیے راہداری ضمانت منظور کر لی۔

بعد ازاں چیف جسٹس نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کی ۔ دورانِ سماعت عمر ایوب نے کہا کہ ڈی چوک پر احتجاج کے بعد مجھے 22 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس کے لیے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرکے 7 نومبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمر ایوب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عمر ایوب نے مقف اپنایا کہ اسمبلی اجلاس کے لیے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، ڈی چوک احتجاج کے بعد 22 مقدموں میں نامزد کیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالتوں میں پیش ہو سکوں۔ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے دعوی کیا کہ ہمارے بیشتر ساتھیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ایک ارب سے تین ارب روپے تک ہمارے ممبران اسمبلی کو آفر دی جا رہی ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے، حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب بار کونسل کو آئینی ترمیم کا مسودہ دینے کی تجویز آئی ہے، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔