حماس کی اہلیت ختم نہیں ہوئی، حماس کمزور پوزیشن میں ہے لیکن اب بھی خطرناک ہے، وائٹ ہاوس

واشنگٹن (صباح نیوز)ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں یحیی سنوار رکاوٹ تھے، حماس کی اہلیت ختم نہیں ہوئی، حماس کمزور پوزیشن میں ہے لیکن اب بھی خطرناک ہے۔وائٹ ہاوس کے ترجمان برائے سلامی امور جان کربی نے پریس ریلیز میں کہا  کہ غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں یحیی سنوار رکاوٹ تھے صدرجو بائیڈن سمجھتے ہیں کہ ان کی شہادت سے جنگ بندی کا موقع ہاتھ آیا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا راستہ ڈھونڈنا بہت ضروری ہے غزہ میں موجود مزاحمتی تنظیم  حماس کی اہلیت ختم نہیں ہوئی بلکہ ان کی غزہ میں  موجودگی برقرار ہے حماس کمزور پوزیشن میں ہے لیکن اب بھی خطرناک ہے، مریکی وزیر دفاع نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت پر کہا ہے کہ اس قتل کے بعد اسرائیل، حماس اور حزب اللہ تینوں کے لیے موقع پیدا ہو گیا ہے کہ وہ جنگ کو ختم کر سکیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ ختم نہ کرنے اور لڑتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ “اب ہم دیکھیں گے کہ کس طرح چیزیں بدلتی ہیں۔”لائیڈ آسٹن نے کہا واضح طور پر سمت میں تبدیلی کے مواقع موجود ہیں۔ غزہ اور لبنان دونں جگہوں پر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔لائیڈ آسٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے دفاع کے لیے مشرق وسطی میں پوری طرح تیار ہے