مجوزہ آئینی ترمیم کے ذریعے حکومت اپنی مرضی کی عدلیہ اور چیف لگانا چاہتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کررہے ہیں؟ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے اور یہ کہ اس موقع پر ترمیم کا فائدہ صرف حکومت کو ہوگا۔ دونوں جماعتیں حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں۔ پہلے منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں اس کے بعد کوئی بھی عمل شروع ہونا چاہیے۔