چوہدری محمد یاسین کا آرآئی یو جے کے منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(صباح نیوز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کی  جدوجہد کے لیے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی آسلام آباد یونین آف جرنلسٹس  کی قیادت کو خراج  تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ PFUJکے عظیم رہنماں منہاج  برنا ، نثار عثمانی ، عبدالحمید چھاپرا ، احفاظ الرحمان اور سی آرشمسی نے اپنی زندگیاں صحافیوں ،میڈیا ورکرز ، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی جدوجہد میں وقف کر رکھی تھیں ان عظیم شخصیات نے آزادی صحافت ، اظہار رائے کی آزادیوں، ورکرز کے حقوق اور جمہوریت کی بحالی کے لیے عملی جدوجہد کی اورآمریت کے ادوار میں جب بھی صحافت اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، پابندیاں عائد ہوئیں تو دلیرانہ طور پر استحصالی قوتوں کو فرنٹ محاذ پر للکارا اور اس کی پاداش میں ان عظیم شخصیات کو کوڑے مارے گئے ، سلاسل پابند کیا گیا لیکن وہ اپنے عظیم مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے،

چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ آج  مجھے خوشی ہے کہ ان عظیم رہنماں کے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے پیروکار ان کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں چوہدری محمد یاسین نے پیر کے روز سی ڈی اے مزدور یونین کی سینئر قیادت صدر اورنگزیب خان، سینئر رہنما صوفی محمود علی، چیف آرگنائزر محمد عاصم ملک ،چیف کوآرڈینیٹر چوہدری طارق محمود ،میڈیا کوآرڈینیٹر (سوشل میڈیا ) گوہر الہی ، پریس سیکرٹری محمد نعیم اور آفس سیکرٹری ملک محمد اسلم شاہد کہ ہمراہ پی ایف یو جے کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا آر آئی یو جے کے نو منتخب صدر طارق عثمانی، جنرل سیکرٹری رضوان غلزئی ،سیکرٹری فنانس یاسر نذر، سیکرٹری اطلاعات مدثر الیاس کیانی،  نائب صدور فیصل اعوان، محسن اعجاز ،  جویریہ صدیق ، جوائنٹ سیکرٹریز عبدالوحید جنجوعہ، خالد ملک، مہوش قماس اور پوری ایگزیکٹو باڈی کو مبارکباد دی ۔سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماں کو صدر طارق عثمانی ،سابق صدر شکیل احمد ، نائب صدر فیصل اعوان،

سیکرٹری اطلاعت مدثر الیاس کیا نی جوائنٹ سیکرٹریز عبدالواحید جنجوعہ ،خالد ملک ،محمود خان ،طارق مسعود ، نعیم سندھو ،اسامہ عارف ،سردار عدیل زمرد، بابر بھٹی ،جنید ملک اور دیگر نے استقبال کیا سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماں نے نو منتخب قیادت کو پھولوں کے گلدستے اور مٹھائیاں پیش کیں اس موقع پر آر آئی یو جے کے صدر طارق عثمانی اور سابق صدرشکیل احمد نیچوہدری محمد یاسین اور ان کے سینئر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی پیش رو قیادت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ ساتھ  مزدور تنظیموں کے ساتھ مل کر حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔