نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدانوں کو بھی آباد کریں گے ، منعم ظفر خان

کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے فٹبال فیڈریشن سندھ و کراچی کے عہدیداران کے ایک وفد نے ادارہ نور حق میں ملاقات کی اور فٹبال کے کھیل کے فروغ ، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ ٔ خیال کیا ، اپنے مسائل سے آگاہ کیا اوردرخواست کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ منعم ظفر خان نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی اور نوجوانوں کے لیے  کھیل کے میدانوں کو آباد و بحال کرنے اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔

جماعت اسلامی کے پاس شہر میں 9ٹائونز ہیں ، ہم نے مختصر وقت میں ، محدود وسائل اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کی ہے اور 110پارکوں کی تعمیر ِ نو اور تزئین و آرائش کے بعد انہیں عوام کے لیے کھولا ہے ، اسپورٹس کمپلیکس قائم کیے ہیں اور کھیل کے میدانوں کو بھی آباد کریں گے ۔ فٹبال فیڈریشن کے وفد میں سندھ کے سینئر صدر جلال خان، صوبائی نائب صدر کفائت اللہ، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ایسٹ عبید اللہ، صدر ڈسٹرکٹ ملیر طاہر حسین ، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ملیر شرافت علی نیازی،سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل سلیم پٹنی ،کوآرڈنیٹر ڈسٹرکٹ سینٹرل تسنیم احمد، کوآرڈینٹر ڈسٹرکٹ ویسٹ ذوالفقار علی بھٹو، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے خزانچی غلام نبی ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے خزانچی خالد تنولی ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اعظم خان  شامل تھے ۔