کراچی ( صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے صوبہ سندھ کے نو منتخب امیرجماعت اسلامی کاشف سعید شیخ کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کے لیے استقامت اور ثابت قدمی کی دعا بھی کی ہے واضح رہے کہ نو منتخب امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ نے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھالیا ہے ـ
امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے دعا بھی کی کہ اللہ رب العزت نو منتخب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کاشف سعید کو اپنی تائید سے نصرت ، اسانیاں اور بہترین معاونین عطا فرمائے اور ان سے دین کی بہترین خدمت لے لے ـانہوں نے سابق امیر جماعت اسلامی محمد حسین محنتی کو احسن انداز میں ذمہ داریوں کی تکمیل اور اپنے دور نظامت میں جماعت اسلامی سندھ کے لیے تمام تر صلاحیتیں وقف کیے رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔علاوہ ازیں صوباء ذمہ داران نے بھی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے