کراچی (صباح نیوز)جے آئی یوتھ ضلع گڈاپ کے نائب صدر طارق موسیٰ انتقال کرگئے ، نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد الایمان کوئٹہ ٹاؤن میں جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید کی امامت میں ادا کی گئی ، جب کہ سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔مرحوم کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے ۔
نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی ، امیر ضلع گڈاپ عرفان احمد ، امیر ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ ،ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی و امیر ضلع شمالی محمد یوسف ،ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب ،اہل محلہ ، عزیز واقارب اورجے آئی یوتھ و جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
علاوہ ازیں طارق موسیٰ کے انتقال پر نائب امراء کراچی برجیس احمد،عبدالوہاب،راجہ عارف سلطان،مسلم پرویز،اسحاق خان،سیف الدین ایڈوکیٹ، ڈاکٹر واسع شاکر،سلیم الدین اظہر، نوید علی بیگ،ڈپٹی سکریٹری راشد قریشی، عبدا لرزاق خان، عبد الرحمن فدا،انجینئر عبد العزیز،ابن الحسن ہاشمی، قاضی صدر الدین،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکریٹری صہیب احمد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔#