مظفر آباد:متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر کے ترجمان سید صداقت حسین نے کہا ہے کہ نبی رحمت کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں ۔ ملعون یتی برسنگھا نند ہندو پجاری یتی نرسنگھا نند کا توہین آمیز بیان انتہائی شر انگیز ،قابل مذمت اور ناقابل معافی جرم ہے
۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مسلمانوں کو اپنی جان و اولاد سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود مبارک پیارا ہے ۔اس پاک ذات کی توہین کسی بھی صورت برداشت نہیں ہے ۔ملعون پجاری نے مسلمانان عالم کے جذبات مجروح کیے ہیں۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
ترجمان نے اس سلسلے میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی احتجاجی کال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بالعموم اور مسلم دنیا کے رہنماں کو بالخصوص بھارتی ہندوتا قیادت کو یہ احساس دلانا چاہئے کہ اس طرح کے رویوں اور بیانات سے عالمی امن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے کیونکہ مسلم امہ کیلئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو حرمت نبی اپنی جان سے بھی پیاری ہے اور وہ اس کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد پر جاسکتی ہے ۔