کراچی(صباح نیوز)الخدمت کراچی کے تحت 2روزہ گریجویشن تقریبات ہفتے اور اتوار 12اور13اکتوبر کو ٹیکنو فیسٹ پاکستان ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہو ں گی ۔ الخدمت کے مقبول فری آئی ٹی کورسز پروگرام بنو قابل میں کورسز کامیابی سے پاس کرنے والے10ہزار سے زائد طلبہ وطالبات اس کریجویشن تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں کورسز میں پوزیشن حاصل کرنے اور کورسز پاس کرنے والے طلبہ وطالبات میں اعزازات واسناد تقسیم کی جائیں گی ۔دوروزہ گریجویشن تقریبات کے پہلے روز ہفتے کو بنو قابل کی پاس آؤ ٹ طالبات کیلئے دوسرے روز اتوارکو طلبہ کیلئے گریجویشن تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔
اس موقع پر 100آئی ٹی کمپنیاں اپنے اسٹالز لگائیں جو پاس آؤ ٹ طلبہ کے انٹرویوز کریں گے اور انہیں ملازتوں کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق رہنما ئی فراہم کریں گی ۔گریجویشن تقریبات میں بنو قابل میں کورسزمیں بہترین کارکردگی کے حامل طلبہ کے پراجیکٹس کی بھی نمائش ہوگی اور منفرد اہمیت کے حامل پراجیکٹس بنانے والے طلبہ اپنے پراجیکٹس کے ہمراہ موجود ہوںگے جو نمائش میں آنے والے مہمانوں اور شرکا کو پراجیکٹس سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ۔
بنو قابل نمائش کے حوالے سے ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی کا کہنا ہے کہ بنو قابل کی گریجویشن تقریب منفرد اہمیت کی حامل ہوگی ،جس میں 10ہزار سے زائد نوجوان شرکت کریں گے ۔ڈائریکٹر بنو قابل فاروق کملانی نے کہ الخدمت بنو قابل پروگرام کا ایک نیا سنگ میل عبور کرنے جا رہی ہے ۔اس پروگرام سے نوجوانوں امید اور روشنی دکھائی دے گی اوربنو قابل سے کورسز کرنے والے طلبہ کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے