کپواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں تلاشی آپریشن

 سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندواڑہ بارہمولہ شاہراہ پر ایک مشکوک چیز برآمدہونے کے بعد ٹریفک معطل کر دی گئی۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے جمعرات  کی صبح ضلع کپواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک مشکوک چیز برآمد کی جس کے بعدشاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی۔ ایک بھارتی پولیس افسر نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔