نئی دہلی: لداخ سے تعلق رکھنے والے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک اور ان کے ساتھیوں کی بھارتی دارلحکومت دہلی میں مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال مسلسل جاری ہے۔
وانگچک اور ان کا گروپ بھارتی دارالحکومت میں لداخ بھون کے داخلی دروازے کے قریب بھوک ہڑتال کر رہا ہے ۔ جمعرات کو ان کی بھوک ہڑتال کا پانچواں روز ہے ۔ انہوں نے لداخ کیلئے چھٹے شیڈول کا درجہ اور دیگر مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال اتوار کی سہ پہر شروع کی تھی۔
وانگچک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے کسی نمائندے نے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا۔ وانگچک سمیت بھوک ہڑتال میں کل 25 افراد حصہ لے رہے ہیں۔