پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو محمود خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور (صباح نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ منگل کو پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاور اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر نوٹس بھیجا،

اینٹی کرپشن اس وقت کیس کی تحقیقات کر رہا ہے جب وہ صوبائی وزیر تھے۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ کیس پہلے ہی بند ہوچکا ہے۔جس پر عدالت نے اینٹی کرپشن کو محمود خان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا اور اگلی سماعت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔