کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیر کراچی منعم ظفر خان نے سابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمد اقبال چوہدری سے ملاقات کی اور ان کے چھوٹے بھائی رکن جماعت اسلامی محمد حبیب احمد چوہدری کے انتقال پر تعزیت کی ، مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے بھائی محمد سعید چوہدری اور سابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی بھی موجود تھے ۔
Load/Hide Comments