کراچی (صباح نیوز) 7 اکتوبر، عالمی یومِ مزاحمت کے موقع پر سندھ اسمبلی کی بلڈنگ میں بھی یکجہتی فلسطین ڈے منایا گیا، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، ایم پی اے محمد فاروق جبکہ سابق ایم این اے محمد حسین محنتی ، سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو ، سابق ایم پی اے یونس بارائی بھی شریک ہوئے۔اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادرشاہ نے پنے خطاب میں کہاکہ اقوام متحدہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے اور فوراً جنگ بندی کا اعلان کرے،صوبائی اسمبلی سندھ فلسطین سے مکمل یکجہتی کر رہی ہے۔امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہاکہ اسرئیل ایک سال سے فلسطینیوں کی نسل کشی کرہا ہے غزہ کو مٹی کا ڈھیربنادیا گیا ہے ۔
مسلسل بمباری وانسانیت سوزمظالم سے 42ہزارسے زایدلوگوں کو شہیدکیا جاچکا ہے اس میں مردخواتین ومعصوم بچے بھی شامل ہیں۔ عالمی امن قائم کرنے والا ادارہ اقوام متحدہ تماشائی بنوا ہے ۔عالمی ضمیر کو بھی صہیونی ریاست کے ظلم پرجاگ جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین صرف ایک ملک وپارٹی کا نہیں بلکہ پوری امت کامسئلہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج اسرائیلی مظالم کے خلاف تمام سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر ہیں اور مظلومین فلسطین کی پشت پر کھڑی ہیںفلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے کہاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اقوام متحدہ سمیت عالمی ضمیر کا کردار اس حوالے سے مایوس کن ہے۔