بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کا27 اکتوبر کو برطانیہ میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان


لندن: برطانیہ میں کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی نے 27 اکتوبر کو برطانیہ میںبھارت کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گا سے بھارتی ہائی کمیشن تک مارچ اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے ۔

کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کا اجلاس نو منتخب صدر فہیم کیانی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری خواجہ انعام الحق،ی، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری مولانا انعام الحق، رابطہ کمیٹی کے سابق صدر اور جے آئی کشمیر برطانیہ کے رہنما مولانا طارق مسعود، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری شاہنواز، پی ٹی آئی کے رہنما ظہور سرور، تحریک کشمیر برمنگھم برانچ کے صدر چوہدری اکرام الحق، راجہ فضل الرحمان، ظفر قریشی، افتخار جگنو، حافظ محمد ادریس اور دیگر سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور علمائے کرام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو برطانیہ میںبھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا

راجہ فہیم کیانی نے نے اس موقع پر کیا کہ بھارت ایک ظالم دہشت گرد اور انسانیت کا قاتل ملک ہے بھارت کسی بھی معائدے اور وعدے کی پاسداری نہیں کرتا بھارت خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ برطانیہ بھر میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی گی کہ وہ مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے مظلوم اور محکوم کشمیر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں آزادی، جمہوریت اور انسانیت پسند عوام ان کے ساتھ ہیں

اجلاس سے دیگر سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بھی خطاب کیاراجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت نے اکتوبر 1947 کو اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کرلیا اس دن کے بعد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع ہوا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا۔ بھارتی افواج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں اور ظلم و جبر کے باوجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔