پشاور(صباح نیوز) اسرائیل کی فلسطین میں حالیہ دہشتگردی، ظلم وجبرکو ایک سال مکمل ہونے، لبنان یمن پر حملوں کیخلاف اور “اہل غزہ وفلسطین” سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے زیراہتمام کل خصوصی تقاریب منعقد اور ریلیاں نکالی جائیں گی.
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر نے طلبہ نوجوانوں،اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ اسرائیل ناجائزریاست ہے.آزادی فلسطینیوں کا حق ہے۔اسرائیل کے ظلم اور درندگی کیخلاف بھرپور قوت کیساتھ احتجاج بلند کیاجائے گا۔حکومت پاکستان اسلامی ممالک نہتے مظلوم فلسطنیوں کو اسرائیلی چنگل سے آزادی دلائیں۔آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست ہی مشرق وسطی میں امن کی ضامن ہے