پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں اہم پیش رفت

ڈھاکہ (صباح نیوز)پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں اہم پیش رفت ،بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلغاریہ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے جن بنگلہ دیشی طلبہ کو نئی دہلی میں ویزا درخواستوں کیلیے مشکلات کا سامنا ہے،

وہ اب اسلام آباد میں بلغاریہ کے سفارت خانے میں درخواست دے سکتے ہیں،بنگلادیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد ڈھاکہ اور نئی دہلی کے تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی ہے۔ مودی سرکار نے شیخ حسینہ واجد کو پناہ دے رکھی ہے ۔