روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کادورہ پاکستان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات

راولپنڈی (صباح نیوز)روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کا دورہ کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساعر شمشاد مرزا سے ملاقات کی  ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز کے مطابق روس کے مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرگئی یورووچ اسٹراکوف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزمیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات کی،

ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔علاقائی امن واستحکام کے فروغ اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔روسی ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یورووچ اسٹراکوف  نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی،کرنل جنرل سرگئی یورووچ اسٹراکوف نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کااعتراف بھی کیا۔