کشتواڑ اوربارہمولہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں


سری نگر:مقبوضہ  جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ اوربارہمولہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

کشتواڑ کے علاقے چترو میں بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروئی  دوسرے دن بھی جاری ہے ۔بارہمولہ کے علاقے کریری میں فوجیوں کی طرف سے گزشتہ شام کو شروع کی گئی پر تشدد کارروائی بھی جاری ہے ۔فوجیوں کی بڑی تعداد نے چترو اور کریری دونوں علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے ۔آخری اطلاعات آنے تک دونوں اضلاع میں فوجی کارروائیاں جاری تھیں۔