وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم بھر پور طر یقے سے جاری

اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی اسلام آباد کی ممبر سازی مہم بھر پور طر یقے سے جاری ہے ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں بڑی تعداد میں کار کنان جماعت اسلامی گھروں ، مارکیٹوں اور مساجد کے باہر کیمپ لگا کر شہریوں کو جماعت اسلامی کی ممبر شپ کی دعوت دے رہے ہیں ، اسلام آباد میں اب تک ہزاروں افراد نے رضا کارانہ طور پر جماعت اسلامی کی ممبر شپ اختیار کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حا فظ نعیم الرحمن کی قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار کیا ہے ، ممبر سازی مہم کے سلسلے میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، ملک عبدالعزیز ، ناظمین زون و یونین کونسل مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔

کر سچن کالونی جی ایٹ کا دورہ کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا نے ممبر سازی کیمپ کا افتتاح کر تے ہو ئے کہا حکمرانوں نے گزشتہ 45 روز میں چند کاسمیٹک اقدامات کیے جب کہ یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ معاہدہ پر مکمل عملدرآمد ہوگا،جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پر ریفرنڈم کرائے گی، اکتوبر میں پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے آپشن بھی زیرغور ہے، 23سے 27 اکتوبر تک پانچ روز تک عوامی ریفرنڈم ہوگا جماعت اسلامی ان اقدامات کو تسلیم نہیں کرتی، ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے ملک کی عوام کو بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف دیا جائے۔انھوں نے کہا بجلی کی اصل پیداروی لاگت کے مطابق پورے ملک میں یکساں ٹیرف نافذکیا جائے۔ اسی طرح آئی پی پیز معاہدوں کوبھی ختم کیاجائے، حکومت آئی پی پیز سے معاہدہ کے متعلق اخباری بیانات دینے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں۔، انھوں نے کہا عوام سے اپیل کی کہ اہل فلسطین و لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سات اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور پرامن احتجاج کریں۔