قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے ڈاکٹر محمد مشتاق خان


سہنسہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اسلامی ممالک قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کے لیے افواج بھیجیں،قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے،فلسطین پر قابض اسرائیل نے دنیا کو جنگ کے دھانے پرلاکھڑا کردیاہے،ہندوستان کو اسرائیل دنیاکے امن کو تباہ کررہے ہیں،امت قرآن وسنت کی طرف لوٹ آئے،سیرت رسول ۖامت کی رہنمائی کے لیے مشعل راہ ہے،اللہ اور اللہ کے رسول ۖ سے محبت رکھنے والے کسی سے خوف زدہ نہیں ہوتے ،آج امت کے حکمرانوں کو اللہ کی طرف پلٹ آنا ہو گا، امریکہ سے نہیں اللہ سے ڈریں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ سہنسہ کے دوران میں سیرت کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ ظالموں کی سرکوبی اور دنیا میں امن کے قیام اور اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچانے کے لیے اللہ کے رسول ۖ کا اسوہ ہمارے سامنے ہے،نبی ۖ نے درجنوں غزوات میںحصہ لیا اور آج ہمارے بزدل حکمران ظلم پر خاموش ہیں،امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل اور ہندوستان مسلمانو ں کے خون کوپانی کی طرح بہارہے ہیں مگر پوری امت خاموش ہے،اسرائیل اور ہندوستان کا انجام قریب ہے عالمی برادری اگر دنیا میں امن کی خواہاں ہے تو عالمی برادری کو اسرائیل اور ہندوستان کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی،ہندوستان اوراسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں،روزانہ سینکڑوں فلسطینیوںکو شہید کیاجارہاہے اسی طر ح روزانہ ہندوستان کی قابض فوج کشمیریوں کو شہید کررہی ہے۔عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستان اور اسرائیل اور شے پارہے ہیں،اسلامی ممالک ہندوستان اورامریکہ کابائیکاٹ کریں،57سلامی ممالک بڑی طاقت ہیں مگر حکمران بزدل ہیں،