نئی دہلی:بھارتی ریاست مغربی بنگال کے کولکتہ شہر میں بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران کشمیر کی آزادی کے نعرے لگ گئے ۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مغربی بنگال پولیس نے اس واقعے کوہندوستان کی خودمختاری، اتحاد، اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائی قرار دے کر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے خلاف کولکتہ شہر کے جاداو پور علاقے میں احتجاج کے دوران کشمیری مانگیں، آزادی ، کشمیری کیا چاہتے ہیں، آزادی کے نعرے لگائے گئے ۔
احتجاج کے دوران کشمیر کی آزادی کے نعروں والی ویڈیو وائرل پونے پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا کولکتہ پولیس نعرے لگانے کے ذمہ دار افراد کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کو سکین کر رہی ہے۔