باغ(صبا ح نیوز)ورلڈ ٹور ازم ڈے کے موقع پر الپائن ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام تیسرے نانگا پیر ٹورازم فیسٹیول کا افتتاح گورنمنٹ کالج ملوٹ کے خوبصورت گراونڈ میں کیا گیا اس سے قبل کالج کے طلبہ اور عوام نے ورلڈ ٹورازم ڈے کو پیس ہایک فارٹو رازم کی گئی اس کے بعد سرداراعجاز خان پرنسپل ادارہ کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی الپائن کلب آزاد کشمیر کے صدر راجہ نثار شائق اور سوار ایڈوانچر کلب پاکستان کے صدر محمد علی تھے اس میں یونین کونسل تھب کے منتخب کونسلر نے شرکت کی مقررین نے ٹورازم ڈے اور نانگاپیر کی تاریخی اہمیت پر روشنی دالی،نانگا پیر ٹورازم فیسٹول کے دوسرے دن پاکستان بھر سے بائیکررز کلب،ہائیکررز اور سیاحوں کو کوہالہ،چمیاٹی،دھیرکلوٹ اور رنگلہ میں پرتپاک استقبال کیا استقبال کرنے والوں میں الپائن کے صدر راجہ نثار احمدشائق،سابق مشیر حکومت راجہ افتخار ایوب،راجہ مبشر اعجاز،سردار عبدالروف،راجہ ظہور چیئرمین ٹاون کمیٹی دھیرکوٹ، راجہ سرفراز،محمد رفیق،سردار سرمد عباسی،منیب عباسی،عثمان سردار عباسی،اور راجہ مہتاب اشرف نے کیا ،نانگا پیر کے تیسرے دن رنگلہ سے غزہ کشمیر ٹورازم امن ریلی نکالی گئی اور بیس بگلہ،ڈنہ تھب،سے بیس بگلہ الپائن کلب کے نوجوانوں نے نانگاہ پیر چوٹی 5کلو میٹر ہائیک کی اور معرکہ نانگاہ پیر کے شہدا کے لیے یادگار شہدا پر دعا کی گئی اور 200میٹر پاکستانی پرچم لہرایا گیا،تیسرے اور آخری دن فائنل تقریب غازیوں شہیدوں کی سرزمین بیس بگلہ کے گراونڈ میں رکھی گئی تھی جس کے مہمان خصوصی وزیر سپورٹسیوتھ اینڈ کلچر عاصم شریف بٹ،ڈی جی ملک شوکت حیات تھے،جبکہ تقریب کی صدارت الپائن ایسوسی ایشن کے صدر راجہ نثار احمد شائق وچیف آرگنائزر نانگاہ پیر فیسٹیول تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض لوکل کونسلر راجہ عبدالقدیر نے ادا کیے جبکہ استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین راجہ افتخار نے وزیر حکومت،ڈی جی اور جملہ مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا،
تقریب سے راجہ عقیل سابق چیئرمین کے ڈے اے سنیئر مسلم لیگی رہنما راجہ شاداب،راجہ اکرم،بائیکررز کے صدر محمد علی،سنگولہ شہدا کلب کے کوچ ضلعی کونسلر عبدالحفیظ خان اور مولونا شوکت علی صدیقینے کیا،مہمان خصوصی کے خطاب سے قبل چیف آرگنائزر نانگا پیر ٹورازم فیسٹیول راجہ نثار احمد شائق نے مہمانان خصوصی وزیر حکومت عاصم شریف بٹ،ڈی جی ملک شوکت حیات،راجہ مبشر اعجاز،راجہ عقیل،راجہ مہتاب،راجہ محمود،راجہ ظہیر،راجہ عابد علی اور دیگر مہمانوں کا اپنی طرف اور پوری ٹیم کی طرف سے خوش آمدید کہا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر عاصم شریف بٹ نے صدر الپائن کلب و چیف آرگنائزر نانگا پیر ٹورازم فیسٹیول نثار احمد شائق اور ان کی ٹیم کو زبردست ایونٹ کروانے پر وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی طرف سے اور اپنی طرف سے مبارکباد دی اور یقین دالایا کہ ٹورازم کی پرموشن اور نوجوانوں کے لیے ہم بھرپور رول ادا کریں گے نثار احمد شائق نے جو بیس بگلہ نانگا پیر ڈنر تھب نانگا پیر اور دھیرکوٹ بیس بگلہ میں نعمانپورہ روڈ کے یو اے جومطالبہ کیا ہے ان کو لے کر وزیر اعظم سے بات کروں گا اور آپ کے مسائل حک کرنے کی کوشش کروں گا،ڈی جی سپورٹس ملک شوکت حیات نے شہدا نانگا پیر کو خراج تحسین پیش کیا اور زبردست ایونٹ کروانے پر عوام کو مبارکباد پیش کی اور وعدہ کیا کہ غنی آباد سپورٹس کمپلیکس اور بیس بگلہ گراونڈ کے لیے بجٹ مختص کریں گے لیکن نوجوان پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں،صدر تقریب چیف آرگنائزر نانگا پیر ٹورازم فیسٹیول راجہ نثار احمد شائق نے وزیر حکومت اور جملہ مہمانان گرامی پاکستان سے آئے ہوئے موٹر سائیکل،بائیکررز ہائیکررز،رسہ کشی،کے کھلاڑیوں اور تماملوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ آزاد کشمیر کے پرامن مقامی ٹورازم کی پروموشن کے لیے ضروری ہے نواجوان جزباتی نعروں کے بجائے آزادی کے شہدا کے مشن کے مطابق پاکستان کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں ایک مضبوط پاکستان ہی آزاد ی کشمیر کی ضمانت دیتاہے،اختتام سے قبل شہدا سنگولہ اور شہدا تھب،نانگا پیر کا رسہ کشی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جو سنگولہ نے دو صفر سے جیت لیا،اختتام پر وزیر سپورٹس اور راجہ نثار شائق نے مہمانوں اور کھلاڑیوں کو شیلڈز تقسیم کیں اختتامی دعا مفتی عبدالرشید سے کی گئی۔