نیپال،شدید بارشیں،سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ،اموات 170تک پہنچ گئیں


کٹھمنڈو(صباح نیوز)نیپال میں دو دن کی شدید بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجے میں اموات 170 تک پہنچ گئیں ، سکولوں کو تین دن کے لئے  بند کر دیا گیا، ملک میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ سیکڑوں لاپتہ ہیں۔ سیلابی ریلوں میں بہنے والوں کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔

کٹھمنڈو کے نزدیک مٹی کے تودے گرنے سے بسوں اور مکانوں میں دب کر ہلاک ہونے والوں کو نکالا جارہا ہے۔ زخمیوں کو کاٹھمنڈو کے ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ،نیپال کے دیہی علاقوں میں بیشتر سڑکیں بند ہو گئیں ، پروازیں معطل کردی گئیں ۔ بارشوں اور سیلاب سے بہت سے علاقوں میں سڑکوں اور املاک کو نقصان پہنچا ۔یہی علاقوں میں ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے، کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔

بہت سے فصلوں کی پیداوار کھیتوں میں پڑی تھی کہ بارش نے آلیا۔  مٹی کے تودے گرنے سے تین اہم شاہراہوں کے بند ہو جانے سے کٹھمنڈو تک پہنچنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ شہر کے لوگ بہت حد تک محصور ہوکر رہ گئے ۔نیپالی پولیس اور امدادی اداروں نے بتایا کہ مٹی تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے علاوہ سیلاب کے باعث 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 60 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔