اسلام آباد(صبا ح نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکریٹری دفاع تعینات کر دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکریٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اپنی ریٹائرمنٹ پر یکم اکتوبر کو عہدہ سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی دو سال تین ماہ سیکرٹری دفاع کے عہدے پر رہیں گے۔ ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکریٹری دفاع تعینات ہوں گے