جرمن سفیر کی جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات


لاہور(صباح نیوز)پاکستان میں جرمنی کے سفیر نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے جرمن سفیر کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور معاشی تعاون کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔مریم نواز نے جرمنی کے سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔