آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدے کے خلاف احتجاج کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔مولاناعبدالحق ہاشمی

 امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی قیمتوں ،ٹیکسزاورمہنگائی میں اضافہ آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدے کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کا دوسرا اور اہم مرحلہ جلد شروع کریں گے حکومت جماعت اسلامی سے کیاگیا معاہدے پر عمل درآمد سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں 25کروڑ عوام مہنگائی ،بھاری بلوں ،حکمرانوں اور اللے تللے کی مفت خوری بدعنوانی عیاشائی کی وجہ سے مشکل اورپریشانی کا شکاردووقت کے کھانے کیلئے پریشان ہیں ان حالات میں حکمرانی کرنے کرکے تماشاکرنے والے سیٹوں ،مفادات، مراعات ،کرسی واقتدارکیلئے ملاقاتیں کر رہے ہیں عوام کی پریشانی کا جماعت اسلامی کے سوا کسی کو کوئی فکرنہیں کسی کا ایجنڈعوام ،عوامی مسائل نہیں کوئی پارتی کسی کی ایکسٹینشن کیلئے پریشان ہے تو دوسری پارٹی کو حکومت میں اپنا حصہ بڑھانا اور مزید مراعات حاصل کرنی ہیں، کسی کو سینیٹ کی سیٹیں اور گورنرشپ درکار ہے،کسی کو کچھ اور وزارتیں پکڑنی ہیں، کہیں من پسند فیصلے درکار ہیں صرف جماعت اسلامی عوامی مسائل کواجاگر اوران کے حل کیلئے احتجاج پرہیں ۔جماعت اسلامی کی بہترین کارکردگی ،موقف ،عملی جدوجہدکی بدولت الحمداللہ ممبر سازی مہم میں عوام، نوجوانوں ،علمائے کرام،مزدور اورخواتین کی جماعت اسلامی میں شمولیت ودلچسپی خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ سبی کے دوران اورصوبائی دفترمیں وفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہا کہ رابطہ عوام مہم میں بلوچستان بھر سے ہزاروں لاکھوں ممبرزبنائیں گے عوام کو منظم کرکے حقیقی عوامی تبدیلی کی راہ ہموار کریں گے دیانت دار قیادت سامنے آئیگی تو عوام کے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جو انتشار ،تقسیم درتقسیم ،موروثیت ،فرقہ واریت اور لسانیت وکرپشن سے پاک حقیقی عوامی اسلامی پارٹی ہے سلگتے عوامی اجتماعی مسائل کواجاگر اوران کے حل کیلئے صرف جماعت اسلامی نے آوازاُٹھائی ہے احتجاج ودھرنے اور ہڑتال جماعت اسلامی کر رہی ہے۔موجودہ بے حسی، مہنگائی ،بجلی بلوں ،مہنگاعلاج وتعلیم نے عوام کو بدحال وپریشان اور نان شبینہ کامحتاج بنادیا ہے غریب متوسط طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنادی گئی ہے ان مسائل سے اہل بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہیں اس لیے بھی کہ یہاں غربت بے روزگاری بہت زیادہ ہیں بلوچستان کے سب سے بڑے مسائل لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،حقوق سے محرومی ،بدعنوانی ہیں بدقسمتی سے حکمران اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی سب پارٹی وذاتی مفادات مراعات کرپشن وکمیشن میں مبتلاہیں جماعت اسلامی ان لوٹ مار کے خلاف میدان عمل میں حقیقی جہاد کر رہی ہے انشاء اللہ عوامی قوت وتائید سے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔غرباء ومساکین کو بجلی بل ادا کرنے کیلئے کھانا علاج وتعلیم بند کرنا ہوگاعوام بجلی کا بل اداکریں یا گھر کا خوردنی اشیاء وراشن خرید لیں اہل بلوچستان،نوجوان ،علمائیکرام، حقوق کے حصول ظلم وجبر کے خلاف حافظ نعیم الرحمان کاساتھ دیں ۔عوام نوجوانوں کیلئے جماعت اسلامی میں شامل ہونے ممبر بننے کا بہترین موقع رابطہ عوام مہم ہے بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔بلوچستان کو جماعت اسلامی جیسی دیانت دارپارٹی صاف ستھری مخلص قیادت حقوق دلاسکتی ہے