اسلام آباد(صباح نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی )کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) کے نمائندے غلام نبی مری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے ہیومن ریسورس ٹریننگ اور ایسٹ ٹرانسفر کے اقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر روبینہ خالد نے تمام صوبوں بالخصوص گلگت بلتستان، بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع میں زرعی شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بی آئی ایس یپی اور(آئی ایف اے ڈی )کے درمیان مضبوط شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین اور انکے گھرانوں کے افراد کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں ۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے مستحقین کی غربت میں کمی لانے کے لیے پرعزم ہے۔ سکل ٹریننگ کے ذریعے یہ گھرانے نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہوں گے بلکہ ملکی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالنے کے قابل ہوں گے اور زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے ۔
آئی ایف اے ڈی کے نمائندوں نے بی آئی ایس پی کے وسیع ڈیٹا بیس کو سراہا اور بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لیے ٹھوس اقدامات کے طور پر سکل ٹریننگ ، ایسٹ ٹرانسفر اور قرضے کے پروگراموں کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں اداروں کی جانب سے آئندہ اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا