خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع


ڈیرہ اسماعیل خان ،لکی مروت (صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرا شروع ہوگیا۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق ٹانک، لکی مروت اور ڈیرا اسماعیل خان میں 6 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔

صوبے کے 3 اضلاع کی انسداد پولیو مہم کیلئے  4 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انسداد پولیو مہم میں شامل ٹیموں کی سیکیورٹی کیلیے 4 ہزار 896 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔