کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت میں بھی رابطہ عوام مہم شروع ہے ذمہ داران شہریوں کو جماعت اسلامی کا پیغام پہنچاکر ممبر بنادیں ضلع اورزونزذمہ داران برادر تنظیموں کے ذمہ داران کیساتھ ملکر شہر بھرمیںہرگلی محلے جائیں جماعت اسلامی کی دینی پارلیمانی سیاسی سماجی خدمات سے عوام کو آگاہ کریں کوئٹہ کومثالی شہر جماعت اسلامی بناسکتی ہے نوجوان ،طلباء ،علمائے کرام سمیت عوام ، شہری سب ملکردیانت دار قوم کا ہر مشکل میں ساتھ دینے والے ملک گیرمنظم پارٹی جماعت اسلامی کادیانتداری ،کارکردگی کی بنیاد پر ساتھ دیں ممبر شپ حاصل کرکے قوت بنیں انشاء اللہ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کوحقوق دلاکر مسائل مشکلات سے نجات دلا ئے گی ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع حافظ نورعلی نے بھی خطاب کیا اجتماع ارکان میں اراکین نے نئے امیر صوبہ کے انتخاب میں حصہ لیکر خفیہ رائے دہی استعمال کیا جو ارکان غیر حاضرتھے وہ 22ستمبر اتوار شام 4بجے کو ووٹ کے استعمال کیلئے صوبائی دفتر آنا ہوگا ۔صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی نے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے مسائل لاپتہ افرادکی عدم بازیابی ،حقوق کی عدم فراہمی ،وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم ،دیانت دارمیں رکاوٹیں ،مقتدر قوتوں کی لوٹ مار وبے جامداخلت ،وسائل کی بندر بھانٹ ،لوٹ مار بدعنوانی ،سی پیک کے ثمرات سے محرومی ،
احتساب نہ ہونا،بارڈر وساحل پر تجارت وکاروبار میں غیر ضروری غیر قانونی رکاوٹوں بھتہ کا خاتمہ اورچمن ،تربت ،گوادر ،پنجگور وقلعہ سیف اللہ بارڈر میں دونوں ممالک کے آس پاس رہنے والوں کی مشکلات صوبے کے حقیقی مسائل ہیں جماعت اسلامی ان سلگتے حقیقی مسائل سے عوام کو نجات دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔جماعت اسلامی کے ممبر سازی مہم میں ہر شہری کو حصہ لیکر جماعت اسلامی کا ممبر بنناچاہیے جماعت اسلامی کاساتھ دیکر قوت بنیں اور حقوق کے حصول کی جدوجہد میں شامل ہوجائے جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم میں شہری علمائے کرام نوجوانوں سمیت ہر طبقہ فکر کو شرکت کی عام دعوت ہے رابطہ عوام مہم میںمزدور محنت کش،دکاندار ،تاجر ،وکلائ، مدارس وعصری اداروں کے طلباء علمائے کرام اساتزئے کرام بھی حصہ لیں جماعت اسلامی سب کو ساتھ لیکر سب کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے سب ملکر لٹیروں ملک وقوم دشمنوں کو ناکام بناکر اسلامی نظام قائم کرسکتے ہیں ۔ سب کو دعوت ہے کہ جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کریں بجلی قیمتوں ،ٹیکسزمیں کمی،بدعنوانی اورمہنگائی کے خاتمے کیلئے ہم نے پہلے بھی جدوجہد کی آئندہ بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔اہل بلوچستان ،شہری ،سماجی ورکرز،میڈیا سے وابستہ نوجوان ، طلباء ،علمائے کرام سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ نظا م کی تبدیلی ،حقوق کے حصول ،ظلم وجبر کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کاممبر بنے اورساتھ دیں ۔ لٹیروں کو ناکام بناکر اسلامی نظام کے قیام سے ہی جائز معاشی جمہوری انسانی حقوق کے حصول ،امن اور عدل کا قیام ممکن ہے ۔امرائے اضلاع وبرادرتنظیموں کے ذمہ داران رابطہ عوام مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جماعت اسلامی کا پیغام ودعوت ہر گھر تک پہنچانے کیساتھ آن لائن ممبر شپ پر بھی کام کریں